ایران نے ایل این جی سے لدے 2 بھارتی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

ایران نے ایل این جی سے لدے 2 بھارتی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ان جہازوں پر تقریباً 92 ہزار ٹن ایل پی جی لدی ہوئی ہے۔
کئی ممالک آبنائے ہرمزکیلئے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں: ٹرمپ
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایران ترکیہ کے ایک جہاز کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
ترکیہ کے جہاز کو اجازت ملنے کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے بحری جہاز نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
