ایران کاابوظہبی میں امریکی اڈے پرحملہ،پاکستانی شہری جاں بحق

پاکستانی سفارتی حکام نے متحدہ عرب امارات میں امریکی بیس پر ایرانی جوابی کارروائی میں پاکستانی شہری کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔
سفارتی حکام کے مطابق ابوظبی میں پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہوا۔
پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا تھاکہ پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں۔مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر ابھی نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے اور ریاض، دبئی، ابوظبی، بحرین، کویت اور قطر میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
