ایران کا یو اے ای، قطر اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملہ

ایران نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قطر میں قائم العديد امریکی اڈہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا اور امریکی اڈے کے قریب ایمرجنسی سائرن بجنا شروع ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطری حکام نے شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنےکی ہدایت کی ہے۔حکومت نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کےلیے موبائل فون الرٹ جاری کردیے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطری میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنادیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں دھماکے سنےگئے، دھماکوں کےبعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجادیے گئے۔بحرینی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ شہری فوری طور پر قریب ترین محفوظ مقام پر چلے جائیں۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ پاکستان کو کتنا مہنگا پڑے گا؟
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔بحرین میں امریکی بحری بیس کے علاقے جفیر سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے بحرین نے تصدیق کی ہےکہ امریکی بحری بیڑے کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔
