ایران کا امریکی،اسرائیلی حملوں میں 35افراد کی شہادت کادعویٰ

امریکا اور اسرائیل کےخارگ جزیرے،ایرانی شہروں میں اہم تنصیبات پرحملے،35افراد کی شہادت کی اطلاعات سامنے آگئیں۔
امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خارگ جزیرے پر مشترکہ حملے کیے جب کہ دارالحکومت سمیت متعدد بڑے شہروں میں انفرا اسٹریکچر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے خارگ جزیرے میں جس آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے وہ ملک کا کلیدی تیل برآمدی مرکز ہے جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر باخبر صحافی باراک ریوڈ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خارگ جزیرے پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاحال ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ البتہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ جہاں سے ایران کا خام تیل بڑی مقدار میں عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کو کھولنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی ایران کے شہری علاقوں میں انفرااسٹریکچر کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
ان تازہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں پُلوں، ریلوے لائنوں اور ایک مرکزی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان قم اور کاشان میں ہوا ہے۔
