ایرانی فوج کا دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کرنے کا دعویٰ

ایرانی فوج ( پاسداران انقلان ) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی ڈرون طیارے تباہ کر دیے ہیں جبکہ 500 سے زیادہ میزائل 2 ہزار ڈرونز فائر کئے ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق یہ ڈرونز ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا اور مار گرایا۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جاری جنگ کے دوران اب تک 500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جا چکے ہیں، جبکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار سے زیادہ ڈرون بھی استعمال کیے گئے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق داغے گئے میزائلوں میں سے تقریباً 60 فیصد امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے، جبکہ 40 فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں پر حملوں کے لیے فائر کیے گئے۔
اسرائیل کاایران میں 300 سے زائد بیلسٹک میزائل لانچرزتباہ کرنےکادعویٰ
دوسری جانب مسعود پیزشکیان نے جنگی صورتحال کے دوران قوم سے خطاب اور سوشل میڈیا پیغام میں کردستان کے عوام کا ایران کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور شہداء اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
ایرانی صدر نے گورنرز اور مسلح افواج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی علیحدگی پسند تحریک کو سختی سے کچلا جائے اور قومی سلامتی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی کہ علیحدگی پسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
