سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کا 27 امریکی، اسرئیلی اڈوں پر حملوں میں سینکڑوں ہلاکتوں کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے عویٰ کیا ہے کہ اس نے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ’آپریشن وعدۂ صادق 4‘ کے تحت اسرائیل اور امریکہ کے حالیہ حملوں کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔جس کے نتیجے میں سینکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ طاقتور آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور مستقبل میں حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔ ایران کے مطابق اس کارروائی کا مقصد امریکی فوج اور صہیونی حکومت کے خلاف ’جوابی دفاع‘ ہے۔

ایرانی ردعمل توقع سے کم رہا،حملے کے بعد سفارتکاری…

ایرانی سرکاری بیانات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی تنصیبات اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے مزید اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج علاقائی اہداف پر حملوں کو جاری رکھیں گی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان دعووں کو غلط قرار دیا ہے، خاص طور پر امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور بحریہ کے کسی جہاز کو نقصان پہنچنے کے دعووں کو مسترد کیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ان کے زیرِ اہتمام اڈوں کو نقصان نہیں پہنچا اور کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای جاں بحق، ایران نے تصدیق کر دی

عالمی سطح پر اس کشیدگی نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور متعدد ملکی حکام اور بین الاقوامی مبصرین نے دونوں فریقین کی اطلاعات کی آزادانہ تصدیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فی الحال متنازع دعووں کے بارے میں مزید ثبوت اور آزاد ذرائع کی تصدیق دستیاب نہیں ہے، جبکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم دکھائی دیتی ہے۔

 

Back to top button