ایران کااصفہان میں 3 کروڑ ڈالر کا امریکی ڈرون مار گرانےکادعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اصفہان میں 3 کروڑ ڈالر کا امریکی ڈرون مار گرانےکادعویٰ کردیا۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان کے قریب  امریکا کے ایک ڈرون ایم کیو 9کو مار گرایاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو منگل کی صبح روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون جنگ میں گرایا جانے والا 146 واں ڈرون ہے۔امریکی  ڈرون ایم کیو 9وسیع پیمانے پرنگرانی کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ تباہ ہونے والے امریکی ڈرون کی مالیت 30ملین ڈالرتھی۔۔

Back to top button