ایران کی ڈایاگو گارشیا اڈے پر میزائل حملوں کی تردید

ایران نے بحرِ ہند میں واقع امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر میزائل حملوں میں کی تردید کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا کہ ایران کا اس کارروائی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس نے کسی طرح کا کردار ادا کیا۔
یہ بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اس اڈے کی جانب داغے گئے، لیکن وہ اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بنا سکے۔
ایران نے ڈیاگو گارشیا میں امریکی اور برطانوی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے دیئے
دوسری جانب پینٹاگون نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیاگو گارشیا ایک اہم امریکی اور برطانوی فوجی اڈہ ہے، جہاں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے اور دیگر اسٹریٹجک اثاثے آپریٹ کیے جاتے ہیں۔
یہ اڈہ بحرِ ہند کے وسط میں واقع چاگوز آرکی پیلیگو کا حصہ ہے اور 1970 کی دہائی سے دونوں ممالک کے مشترکہ استعمال میں ہے۔
