ایران سے درآمدات میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت کے دور اقتدار دوسرے ماہ ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ایران سے امپورٹ میں 17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ موجودہ شہباز شریف حکومت کے ابتدائی دو ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نیب ترامیم کیس،عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایران سے امپورٹ میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا، رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں، مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔
فروری 2024 میں ایران سے امپورٹ کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا، جولائی تا مارچ ایران سے امپورٹ 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا۔
