ایران نے ڈیاگو گارشیا میں امریکی اور برطانوی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے دیئے

ایران نے جزیرہ ڈیاگو گارشیا میں امریکی اور برطانوی فوجی اڈوں ہر دو بیلسٹک میزائل داغے، لیکن دونوں میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یہ کارروائی اس کے بعد کی گئی جب برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی تاکہ ایرانی اہداف پر حملے کیے جا سکیں۔
برطانیہ نے ایران جنگ کیلئے امریکا کو اپنے فوج اڈے استعمال کرنیکی اجازت دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اس اقدام میں پہلے ہی پیش قدمی کرنی چاہیے تھی اور انہوں نے بہت دیر کی۔
برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے دیے تو اسے جنگ میں شمولیت تصور کیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عرقچی نے برطانوی وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
