ایران جوہری ہتھیارنہ بنانے پررضا مند ہے،ٹرمپ کادعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران رضامند ہےکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے

میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں ہم اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں ۔ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کر دی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں، دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صیہونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ  پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔

 

 

Back to top button