ایران مذاکرات سے قبل 15امریکی نکات پرغورکررہاہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناہے کہ امریکا نے 15 نکات ایران کے ساتھ شیئر کیے ہیں جن پرغور کیا جا رہا ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پرلکھا کہ امریکا اور ایران کےدرمیان بالواسطہ مذاکرات بذریعہ پاکستان پیغامات کی صورت میں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور کشیدگی کےخاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہرممکن سفارتی کوششیں کررہا ہے اور  ترکیے اور مصر سمیت برادر ممالک بھی معاونت کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کےدرمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی، خطے اور باہرکےکئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی ہے۔

Back to top button