قیمت کچھ بھی ہو ایران لمبی جنگ کےلیے تیار ہے : علی لاریجانی

 

 

 

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران  نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے،قیمت کچھ بھی ہو،دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا۔

 

سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی،ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔

دوسری جانب ایران کی عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی نےکہا ہےکہ ایران پر امریکی،اسرائیلی حملہ غلط فہمی کا شکار تخمینے پر مبنی ہے۔

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا : ایرانی نائب وزیر خارجہ

آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف غلط، نامناسب اور غیرمنصفانہ اقدام کیا۔

 

Back to top button