ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کاطویل عرصے تک سامنا کرناپڑےگا،وزیردفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ پاکستان کو ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا۔
سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ایران، اسرائیل کی جنگ کے اثرات سے نمٹنے کےلیےکئی کھرب روپے کی ضرورت پڑے گی۔
بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حواس باختہ ہو چکا ہے۔ بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔
وزیر دفاع کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیلابی پانی نےتباہی مچائی تھی، ہم شہر کے مسائل حل کر رہے ہیں، شہرکو سیلابی پانی سےمحفوظ رکھنےکےلیےاربوں روپےخرچ کیے جا رہے ہیں، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمےکےلیےاقدامات جاری ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اقبال منزل کے اطراف خوبصورت تاریخی بحالی منصوبےکا آغاز ہو چکا ہے، قلعہ پر 30 کروڑ روپےلاگت سے پارک تعمیرکر رہے ہیں، قلعےکے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیاجائےگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے، 10 کروڑ روپے لاگت سےگلشن اقبال پارک تعمیرکیاجا رہا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا پیکیج دیاگیا ہے۔
