ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اس نے رات گئے اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی۔
پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’آپریشن وعدہ صادق 4‘‘ کی 16ویں لہر باضابطہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیل کی سمت بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ ان میزائلوں کا ہدف اسرائیل کے مخصوص عسکری اور اسٹریٹیجک مراکز بتائے جا رہے ہیں۔
ایرانی کارروائیاں: دبئی میں امریکی قونصل خانے پرحملہ، سعودیہ میں CIA سٹیشن تباہ
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد ڈرونز بھی اسرائیل کی طرف روانہ کیے گئے ہیں، جن کا مقصد طے شدہ اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔
ایران نے خلیج فارس میں امریکی ریڈارسسٹم کوجزوی تباہ کردیا
تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات یا جوابی کارروائی کے بارے میں تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔ خطے میں اس پیش رفت کے بعد کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
