ایران کا اسرائیل پرکلسٹر بمبوں سے حملہ، بھاری نقصان کی اطلاعات

مشرقِ وسطیٰ میں جاری تناؤ کے دوران ایران نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جن میں کلسٹر وار ہیڈز بھی استعمال کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی سمت فائر کیے گئے، جن میں سے کئی رہائشی علاقوں میں آ گرے۔ ان حملوں کے دوران متعدد مکانات اور گاڑیاں متاثر ہوئیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام بعض میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو بند کیا جا سکتا ہے، جس کے عالمی سطح پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے روس منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کے شہروں ڈیمونا اور عراد کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا، جن میں اسرائیلی حکام کے مطابق تقریباً 180 افراد زخمی اور 6 ہلاک ہوئے تھے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن اور معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، خاص طور پر اگر توانائی کی ترسیل کے اہم راستے متاثر ہوتے ہیں۔
