ایران کا اسرائیل پر کلسٹر میزائل حملہ ،ایک یہودی ہلاک اور 4 شدید زخمی

ایران نے اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں ایک کلسٹر وارہیڈ میزائل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق  ایران نے آدھی رات کے بعد سے اسرائیل پر سات میزائل حملے کیے جن میں ایک کلسٹر وارہیڈ میزائل بھی شامل ہے۔ جسے اسرائیل نے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

تاہم کلسٹر میزائل کے ٹکڑے وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے جس کے ٹکڑےلگنے سے ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے بتایا کہ یہ حملہ ایک زیر تعمیر عمارت پر کیا گیا تھا جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

اسی دوران ایک دوسرے علاقے میں بھی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوگئیں جنہیں سر میں شدید قسم کی چوٹ آئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایران میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن میں اصٖفہان میں واقع ایران کے فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کے اڈّے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حملوں میں پاسداران انقلاب پر بسیج فورسز کے مراکز، میزائل لانچنگ سائٹس اور راکٹ انجن بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایران نے بھی قطر، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ بحرین میں رہائشی علاقے پر حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق میں ایران کے ایک تیل کی تنصیب پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

 

Back to top button