ایران کا اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر دوسرا بڑا حملہ،آگ بھڑک اٹھی

ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔جس سے ہرطرف آگ بھڑک اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس دوسرے میزائل حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور انڈسٹریل ایریا کو نقصان پہنچا ہے۔
حملے کے نتیجے میں ریفائنری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔ تاہم اس حملے میں فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی رواں ماہ میں ہی ایران نے حیفہ ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔

Back to top button