ایران نے خلیج فارس میں امریکی ریڈارسسٹم کوجزوی تباہ کردیا

ایران نےخلیج فارس میں امریکا کے سب سے بڑے ریڈار پر میزائلوں سے حملہ کرکے شدید نقصان پہنچادیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے سے ریڈار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امریکی ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی ریڈار کی رینج 5000 کلومیٹر تک اور مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔ امریکی ریڈار قبل از وقت وارننگ کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ ایران میں روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد وہاں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں پہلی بار صدر ٹرمپ نے بھی کھل کر گفتگو کی۔سابق شاہ ایران کے بیٹے رضاپہلوی کا نام بھی لےلیا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے بدترین صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ موجودہ قیادت کے بعد بھی ایسا شخص اقتدار میں آ جائے جو پہلے والوں سے بھی زیادہ سخت گیر ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ کارروائیوں کے بعد ایران میں کوئی ایسا رہنما آ گیا جو سابق قیادت جیسا ہی ہو تو یہ بدترین نتیجہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران میں ایسی قیادت سامنے آئے جو ملک کو عوام کے مفاد میں آگے لے جائے اور جہاں آزادی اظہار رائے ہو، آمریت و جبر نہ ہو۔
امریکی صدر نے ایرانی عوام کو خبردار کیا کہ تاحال بمباری کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہ نکلیں۔
