ایران کی اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش، اسرائیلی دفاعی نظام مکمل ناکام

ایران نے اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ائیرپورٹ پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملے کیے جسے اسرائیل کا دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا اور کئی میزائل ائیرپورٹ پر گرے جس سے ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا۔
ادھر لبنان سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن نظام تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیدیا
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار( Gideon Sa’ar) کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مناسب سمجھیں گے اور مل کر فیصلہ کریں گے،اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔
