ایران نے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی امریکہ سے منتقلی کیلئے فیفا سے رابطہ کر لیا

ایران نے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے میچز کو امریکہ سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران نے متبادل مقام کے طور پر میکسیکو کی تجویز دی ہے۔ ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے بتایا کہ فیفا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایران کے گروپ میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں کھیلے جانے ہیں، تاہم ایران کے وزیر کھیل نے پہلے ہی فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شروع ہوگا، اور ایران کی جانب سے متبادل مقام پر میچز منتقل کرنے کی درخواست زیر غور ہے۔

Back to top button