ایران نے امریکا کیساتھ ڈیل کی صورت میں پاکستان سے ضمانت مانگ لی،ایرانی دانشور کا دعویٰ

بیرون ملک مقیم معروف ایرانی دانشور ولی نصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ کسی ڈیل کے لیے پاکستان سے ضمانت مانگ لی ہے۔
ولی نصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ اس وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ ڈیل کی صورت میں چین سے ضمانت حاصل کی جا سکے۔
ان کے مطابق اسحاق ڈار نے چین جانے سے قبل اس خیال پر امریکا اور چین دونوں سے بات چیت بھی کر لی ہوگی۔
کیا ایران نے امریکہ کے سپر پاور ہونے کا غرور توڑ دیا ہے؟
علاوہ ازیں، ولی نصر نے کہا کہ چین اس وقت ایران-امریکا کشیدگی میں جنگ بندی کی سفارتی کوششوں میں فرنٹ لائن پر آگیا ہے۔
