حملے بند نہ کیے گئے تو ایران سنگین نتائج کےلیے تیار رہے : سعودی عرب

 

 

 

سعودی عرب نے ایران کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایرانی جارحیت کے مقابلے میں اس کا صبر لامحدود نہیں ہے اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ امید ہے ایران آج کا پیغام سمجھ چکا ہوگا۔ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بجائے دباؤ کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے،تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ خود ایران کےلیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دوٹوک انداز میں کہاکہ سعودی عرب کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا،ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 علی لاریجانی کے قاتلوں کو جلد سخت سزا بھگتنی پڑے گی،ایرانی سپریم لیڈر

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر جو معمولی اعتماد باقی تھا وہ بھی حالیہ حملوں کے بعد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، جب کہ خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے جواز ناقابل قبول ہیں،انہوں نے خبردار کیاکہ ان حملوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے اور اس سے ایران کی علاقائی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Back to top button