ایران کے امریکی اڈوں اور اسرائیلی مقامات پر میزائلوں، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ سے حملے

ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں اور اسرائیل کے اہم مقامات پر درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق حملوں میں دشمن کے اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اسرائیل کے شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو شامل ہیں۔

مزید برآں، پاسداران انقلاب گارڈز نے بتایا کہ کویت کے علی السالم اور العدیری بیسز، متحدہ عرب امارات کے الظفرہ بیس، اور بحرین کے شیخ عیسیٰ بیس بھی ان حملوں کا ہدف بنے۔

 خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔

بدلتا امریکی لہجہ،لگتاہےٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی،ایرانی وزیرخارجہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور اہم نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی محدود نقل و حرکت بحال کر کے امریکا کے لیے نرم رویہ ظاہر کیا، جس کے بعد امریکا کی جانب سے یہ غیر معمولی رعایت دی گئی۔

Back to top button