ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کیلئے مجوزہ مسودہ پیش کردیا

ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کے لیے مجوزہ مسودہ پیش کردیا، جس میں  ایران نے اپنی جوہری افزودگی کو 60 فیصد سے 3.6 فیصد تک کم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایک عرب سفارتکار نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کے لیے ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے۔ جس کے مطابق، ایران اپنی جوہری افزودگی کو 60 فیصد سے 3.6 فیصد تک کم کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی کو سات سال تک معطل رکھنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کر رہا، لیکن امریکا ایران کے موجودہ جوہری ذخیرے کو بیرون ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیئم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کیا ہے، تاہم وہ اسے ڈائلیوٹ کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔

امریکا ایرانی جوہری پروگرام کو دس سال تک معطل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جسے ایران کی موجودہ پیشکش پورا نہیں کرتی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد ایران پر امریکی فوجی کارروائی کے امکانات دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔

Back to top button