سعودیہ میں پرنس سلطان ائیربیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے: ایران

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کاکہنا ہےکہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئربیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کےمطابق پرنس سلطان ائیر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکزہے، پرنس سلطان ائیربیس پرامریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل نشانہ بنایا، جب کہ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی جھوٹا ہےکہ پاسداران انقلاب علاقائی ممالک میں پانی کے پلانٹس پر حملہ ک رکے لوگوں کو مشکل میں ڈالنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کا 5 دن کیلئے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے موخر کرنے کا اعلان
پاسداران انقلاب نے وضھ کیاہے کہ بجلی نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے،کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھرسمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کونشانہ بنائیں گے۔
