ایران امریکا جنگ بندی،پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل ستائش ہیں،نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو عالمی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امن کے قیام کیلئے موثر کردارادا کیا اور دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

سابق وزیرعاظم نواز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی غیر معمولی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مربوط حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت نے بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کا راستہ اختیار کیا، جو قابل تعریف ہے۔

نوازشریف نے زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے، کیونکہ یہی راستہ ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Back to top button