ایران امریکا جنگ: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار مقرر کرنے پر غور

 

 

 

ایران میں جاری حالیہ جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ توانائی نے ان تجاویز پر ورکنگ تیار کرکے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دے دی ہے۔تجاویز کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 15 دن کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر نظرثانی کرنے کی سفارش کی گئی ہے،تاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ایڈجسٹ کی جاسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ کریں گے۔اگر موجودہ صورت حال برقرار رہی تو وفاقی حکومت کی جانب سے جلد اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت

ادھر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکنے کےلیے مانیٹرنگ بھی مزید سخت کردی ہے۔

Back to top button