ایرانی فوج کاسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور عبرتناک سزا دی جائے گی اور یہ موقع کسی صورت ضائع نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کے روز ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ان کے دفتر میں پیش آیا۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای جاں بحق، ایران نے تصدیق کر دی

ایرانی فوج نے اس حملے کو انتہائی سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی قیادت کو نشانہ بنانا ناقابلِ برداشت ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ جارح عناصر کو ہر صورت سزا دی جائے گی اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی، 8 ممالک کی فضائی حدود بند

پاسدارانِ انقلاب (اسلامک ریولوشنری گارڈ کور) نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور عبرتناک سزا دی جائے گی اور یہ موقع کسی صورت ضائع نہیں کیا جائے گا۔

سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روزہ سرکاری تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Back to top button