امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،جنگی جہاز ڈوبنے پر ایران کا شدید ردعمل

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز IRIS Dena کو بین الاقوامی پانیوں میں ڈبو دیا، اور امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ایرانی ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور کی گئی اور جہاز اس وقت انڈین بحریہ کے زیرِ مہمان تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فریگیٹ ڈینا پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے۔
جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید
عراقچی نے کہا کہ امریکی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور سمندری اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے اور ایران اس کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس واقعے کے سیاسی اور عسکری نتائج امریکہ کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔
