امریکا اور اسرائیل کے سامنے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا، جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ آئندہ ایران کی سر زمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات کرنا بےمعنی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز نہیں کیا،خطے میں ایران کےخلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیوں کہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے۔
برطانیہ کا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے صاف انکار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بتایاکہ اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سے گفتگو بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایران کےخلاف صہیونی امریکی جارحیت کو نظر انداز کیا جائےگا،جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ آئندہ ایران کی سر زمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات کرنا بےمعنی ہے۔
