نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی حملہ، اسرائیلی صدر بال بال بچے

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی علاقے پر میزائل گرا، اس دوران وہ شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔

اسرائیلی ترجمان کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن “وعدہ صادق” کی 78ویں لہر کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر بھی میزائل داغے گئے۔

نیتن یاہو نےزندہ ہونےکا ثبوت دینےکیلئے ایک اور ویڈیو جاری کردی

ترجمان کے مطابق حملوں میں عماد اور قدر میزائلوں کے ساتھ جدید ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button