ایرانی حکام نے خلیجِ عمان میں آئل ٹینکر سمیت 18 افرادکو حراست میں لے لیا

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل لے جا رہا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے اپنا نیویگیشن سسٹم بند کر دیا تھا۔
حکام کے مطابق اس کے باوجود خلیجِ عمان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ جہاز پر سوار عملے کے 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے شہری شامل ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
