ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے،2شہری زخمی

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے کئی ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر گر گئے ہیں۔2شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کا ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل عمارت سے ٹکرا گیا جبکہ دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں کے سکول کے قریب گر کر اتر گیا۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے کیے گئے اور جن سے ایئرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوئے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی وضاحت کرے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

وزارت خارجہ نے ایران کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ آذربائیجان حق رکھتا ہے کہ مناسب ردعمل دے۔

Back to top button