ایرانی افواج مکمل تیار ہیں ، کسی بھی قسم کاحملہ مکمل جنگ تصورہوگا: ایرانی حکام

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے واضح کیا کہ کسی بھی نوعیت کی کارروائی کو مکمل جنگ سمجھا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایرانی فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ہے، اور اگر محدود یا سرجیکل حملہ بھی کیا گیا تو اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بڑی امریکی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہے اور متعدد جنگی جہاز ایران کی سمت جا رہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے قریب احتیاطی تدابیر کے تحت فورس تعینات کی جا رہی ہے اور آئندہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Back to top button