برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے دیے تو اسے جنگ میں شمولیت تصور کیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا کہ برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنا براہ راست جارحیت میں شمولیت تصور کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی مدد کو براہِ راست شرکت تصور کیا جائےگا، ایران پہلے ہی خبردار کرچکا ہےکہ دشمن کے تمام فوجی اڈے ہدف بن سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایک اور بیان میں کہنا تھا کہ ایران نے اپنی فوجی طاقت کا اب تک صرف معمولی حصہ استعمال کیا ہے اور اگر ایرانی انفراسٹرکچر پر دوبارہ حملہ کیاگیا تو رد عمل انتہائی سخت ہوگا،اب تک ایران نے کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا اور عالمی برادری کی درخواستوں پر عمل کیا ہے،موجودہ ردعمل ایران کی طاقت کا صرف چند فیصد ہے اور اگر جنگ روکنی ہےتو شہری آبادیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ لازمی ہوگا۔
سری لنکا نے امریکہ کو جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار کردیا
عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کی ہر کارروائی دفاعی نوعیت کی ہےاور کسی بھی اضافی حملے یا خطرے کی صورت میں سخت اور جامع رد عمل دیا جائےگا، تحمل اور تعمیری اقدامات ہی خطے میں امن کے قیام کی ضمانت ہیں۔
