امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے چین سے بھیک مانگ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھیک مانگ رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ممالک، حتیٰ کہ چین سے مدد طلب کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی سکیورٹی کمزور ہو چکی ہے اور اس میں کئی خامیاں موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خطے سے نکالیں، کیونکہ ان کی توجہ صرف اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی نظر میں امریکی اور اتحادی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے کھلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز امریکہ نے راس الخیمہ اور دبئی کے قریب حملے کیے اور پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹمز داغے جا رہے ہیں۔
