امریکا ایران جنگ : ایرانی وزیر خارجہ کا حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کرنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اردو زبان میں جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ان بابرکت اور روحانی دنوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کےلیے ہرممکن اقدام اٹھانے کےلیے تیار ہے۔
ایران جنگ: خلیجی ممالک کو 1990 کے بعد سب سے بڑے معاشی بحران کا خدشہ
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے پاکستان سمیت دوست ممالک کی حمایت کو سراہا ہے۔
