ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز پرمکمل کنٹرول اور10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگز کو نظر انداز کرنے والے 10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس پیش رفت کے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی بھیجے گی۔

اپنی فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں…

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی مالیاتی ادارے تجارتی جہازوں کے انشورنس میں تعاون کریں گے اور آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی۔

ان اقدامات کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں اور جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق یہ قدم بین الاقوامی تجارت اور آئل ٹرانزٹ کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Back to top button