اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے کمانڈر عبداللہ جلالی شہید ہو گئے

 اسرائیلی حملے کے دوران ایران کے ایک اور اعلیٰ فوجی کمانڈر عبداللہ جلالی شہید ہو گئے۔

 ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی کارروائی میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی جان کی بازی ہار گئے۔بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی دشمن کے حملے کے وقت دفاعی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے اور وطن کے دفاع کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور سیکیورٹی افسران شہید ہو چکے ہیں، جن کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔

ایرانی جزیرے خارگ پرامریکی حملےکی ویڈیو جاری

حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی دفاعی صلاحیت اور جوابی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ فوجی قیادت کے نقصانات کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھی جائے گی اور ملکی دفاع میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آنے دی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائیاں متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر کی گئیں۔

Back to top button