ایرانی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی شہید، ایران نے تصدیق کر دی

 

 

 

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

ایران کی طاقتور سیاسی و سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔جب کہ ایران کی اندرونی سکیورٹی کے اہم کمانڈر اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جب کہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک پوسٹ کی گئی ہےجس میں ان کی شہادت کی تصدیق کرتےہوئے کہاگیا ہےکہ،خدا کا بندہ خدا سے جا ملا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق تہران میں ایک خفیہ ٹھکانے پر اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا۔علی لاریجانی تہران کے مشرقی علاقے میں اپنی بیٹی سے ملنےگئے تھے جہاں ان پر حملہ ہوا،حملے میں ان کا بیٹا مرتضٰی بھی شہید ہوگیا۔

خیال رہے کہ علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے،ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کےبعد انہوں نے ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا،وہ ایران کی داخلی سیاست،پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتےرہے، وہ انقلاب ایران کےبعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے، وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے،علی لاریجانی صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہےاور متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے، وزیر اطلاعات

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ شہید علی لاریجانی ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، انہوں نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں،انہیں وسیع تجربہ تھا،علی لاریجانی نے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔

 

 

 

 

Back to top button