ایرانی کارروائیاں: دبئی میں امریکی قونصل خانے پرحملہ، سعودیہ میں CIA سٹیشن تباہ

ایران متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور سعودی عرب میں ڈرون سے امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں امریکا کےقونصل خانے  کوڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران نے خلیج فارس میں امریکی ریڈارسسٹم کوجزوی تباہ کردیا

رپورٹس کے مطابق متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدٹرمپ نےنئی حکومت کے قیام پرلب کشائی کردی

دوسری جانب ایران نے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے سٹیشن تباہ کردیا۔ امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے مرکزکو  مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار  ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سی آئی اےایران میں مسلح بغاوت کھڑی کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

Back to top button