ایرانی سپکر پارلیمنٹ نےامریکا سے بات چیت کی خبروں کو فیک نیوز قراد دیدیا

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے ایران سے رابطے کے حوالے سے خبریں فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اورشرمناک سزاچاہتی ہے۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اور اس فیک نیوز کا مقصد عالمی اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں قیمتیں کم کرنا اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھنسے ہوئے ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم جارح ممالک کے خلاف مکمل اور سخت سزا چاہتی ہے، اور یہ ہدف حاصل ہونے تک تمام اہلکار اپنے لیڈر اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔
ادھر ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تہران کی مؤثر جوابی کارروائی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی واپس لینے پر مجبور ہوئے۔
اہلکاروں نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک کی اقتصادی مارکیٹس اور بانڈز کو خطرات بڑھنے کے باعث بھی ٹرمپ نے پسپائی اختیار کی۔
امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
مزید یہ کہ کئی ثالثوں کے ذریعے ایران سے رابطہ کیا گیا، مگر ایران کی پالیسی واضح ہے: دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی جب تک ضروری ڈیٹرنس حاصل نہیں ہو جاتا۔ نہ آبنائے ہرمز پہلے کی حالت میں واپس آئے گا، نہ توانائی کی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔
اہلکاروں نے کہا کہ ٹرمپ کا پانچ روزہ الٹی میٹم ایرانی عوام کے خلاف جرائم جاری رکھنے کی کوشش تھی، تاہم ایران دفاعی کارروائیوں کو جاری رکھے گا۔
