جتنا سخت دبائو ہوگا، اتنا سخت ردعمل ہوگا، ایرانی صدر نے واضح کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا سخت دباؤ ڈالا جائے گا، اس کا ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران دھونس، دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دشمن کے خوابوں کو "ڈراؤنا خواب” بنا دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر پزشکیان نے کہا تھا کہ ایران علاقائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم یہ خواہش امریکا کے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔
امریکی صدر نے ایران پرحملوں کو بڑی کامیابی قرار دے دیا
صدر نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر کارروائیاں کی ہیں تاکہ اپنی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔
