ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہو گا۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات طے ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر باقاعدہ مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔

امریکا کا نیا عالمی تجارتی ٹیرف : پاکستان پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو تہران کا دورہ کیا تھا، جو دو طرفہ روابط کو نئی جہت دینے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

Back to top button