نوازشریف سے ایرانی صدرکی مختصرملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی لاہور ایئرپورٹ پرمختصرملاقات ہوئی جس میں باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔دورے کے ابتدائی مرحلے میں ایرانی صدر لاہور پہنچے، جہاں ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایرانی صدر نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک تھیں۔

لاہور میں اپنے قیام کے دوران صدر پزشکیان نے مزار اقبال پر حاضری دی اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جن میں علامہ اقبال کی شاعری، فکر اور امت مسلمہ کے احیاء کے پیغام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایئرپورٹ استقبال اور مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر ایرانی صدر کے ہمراہ رہیں۔

لاہور میں مختصر قیام کے بعد ایرانی صدر اسلام آباد روانہ ہو گئے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

Back to top button