ایرانی صدر کادورہ پاکستان  مکمل،واپس روانہ ہو گئے

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کووفاقی وزرا عطا تارڑ اور ریاض حسین اور دیگر نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

ایرانی صدر کی وطن واپسی کے موقع پر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، وفاقی وزرا نے معزز مہمان کو نورخان ایئربیس پر الوداع کیا، صدر ایران کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دورے کی تصویری البم پیش کی۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ پاکستان کے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر گذشتہ روز لاہور پہنچے تھے جہاں مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا تھا۔

بعدازاں ایرانی صدر اسلام آباد پہنچے تھےجہاں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئ تھی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا اسرائیل خطے کو عدم استحکام کاشکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، غزہ، لبنان اور شام میں جارحیت اسرائیلی مذموم عزائم کا حصہ ہیں، امن کے لیے مسلمان ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔

Back to top button