ایرانی پاسداران انقلاب کا14امریکی اڈوں پر200فوجیوں کی ہلاکت کادعویٰ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود  امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 200سےزائدامریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی افواج کا طاقتور آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا۔

ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ امریکی اڈوں پر ایرانی فورسز کے حملےمزید شدت کے ساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان سینٹ کام نےکہا ہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب کا 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور  زخمی ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔امریکی بحریہ کے جہاز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔

خیال رہےکہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل  ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

 

Back to top button