ایرانی اب معاہدے کیلئےبھیک مانگ رہے ہیں،ٹرمپ کادعویٰ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کےحکمران اب امریکا سے معاہدے کے لیے ’بھیک‘ مانگ رہے ہیں کیوں کہ ایرانی فوج بالکل تباہ ہو گئی اور ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایران اسرائیل جنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت واضح ہونی چاہیے کہ معاہدے کے لیے ایران کوشش کر رہا ہے نہ کہ امریکا۔
امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مذاکرات کاروں کو ’بہت مختلف‘ اور ’عجیب‘ قرار دیا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود وہ (ایران) اپنے عوام میں یہ کہتے ہیں کہ امریکی تجویز پر محض غور کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کو کہا کہ معاہدے کیلئےجلد سنجیدہ ہو جائیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ایک بار دیر ہوگئی تو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نیٹو ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکا کو ایران جنگ میں ان کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔نیٹو ممالک نے پاگل ملک ایران کے خلاف مدد کے لیے بالکل کچھ نہیں کیا جو اب عسکری طور پر ختم ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو نیٹو سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس اہم وقت کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جو کچھ خطے میں ہوا ہے اس کے بعد سب کو معلوم ہے کہ ایران کیوں معاہدہ چاہتا ہے۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ امریکا اس معاہدے کے لیے تیار ہوگا یا نہیں۔

Back to top button