ایران کے سعودیہ پرحملےمخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہےہیں،کورکمانڈرز کانفرنس

کورکمانڈرز کانفرنس نےایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیدیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
فورم نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس نے سعودی عرب کی جانب سے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ اس نوعیت کےحملے اوربلاجوازجارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگارماحول کو سنگین طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔
